جب آپ کا بچہ بیمار یا زخمی ہو تو شعبہ ایمرجنسی میں کن امور کی توقع کی جائے 

شعبہ ایمرجنسی وہ جگہ ہے جہاں لوگ فوری طبی دیکھ بھال کے لیے جاتے ہیں۔ شعبہ ایمرجنسی جانا خوفناک اور پریشان کن ہو سکتا ہے، بالخصوص جب آپ کو معلوم نہ ہو کہ وہاں کیا ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معلوماتی خاکہ (انفوگرافک) ذہنی تناؤ کو کم کرنے اور آپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹرائیج (ابتدائی ترجیحی جانچ)

جب آپ شعبہ ایمرجنسی کے دروازے سے داخل ہوں گے، تو آپ کو ایک ویٹنگ روم (انتظار گاہ)، ٹرائیج کاؤنٹر اور رجسٹریشن کا شعبہ نظر آئے گا۔ سب سے پہلے آپ کو ٹرائیج کاؤنٹر پر جانا ہوگا۔ اس سے نرس کو یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ آپ کا بچہ کتنا شدید بیمار ہے۔

قطار میں انتظار فرمائیں، نرس آپ کو ٹرائیج کاؤنٹر پر آگے بلائے گی۔ آپ سے بچے کی علامات اور شعبہ ایمرجنسی لانے کی وجہ پوچھی جائے گی۔ نرس آپ کا اور آپ کے بچے کا ہیلتھ کارڈ طلب کر سکتی ہے۔ نرس بچے کا وزن اور علاماتِ حیات بھی چیک کرے گی جن میں نبض/دل کی دھڑکن، سانس کی رفتار، جسم کا درجہ حرارت اور آکسیجن سیچوریشن (خون میں آکسیجن کی مقدار) شامل ہیں۔

بچے کی عمر کے مطابق اس کے جسم کا درجہ حرارت ناپنے کے کئی مختلف طریقے موجود ہیں

بچے کا وزن کرنے سے ڈاکٹروں کو، ضرورت پڑنے پر، دوا کی درست خوراک تجویز کرنے میں مدد ملتی ہے

آکسیجن سیچوریشن کا مطلب آپ کے بچے کے خون میں آکسیجن کی مقدار ہے

رجسٹریشن (اندراج)

علاج یا نگہداشت شروع ہونے سے پہلے آپ کے بچے کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

ٹرائیج کے بعد، آپ کو رجسٹریشن ڈیسک پر جانے کے لیے کہا جائے گا۔ آپ سے دوبارہ آپ کا اور بچے کا ہیلتھ کارڈ مانگا جائے گا۔ آپ کے بچے کا ڈیٹا ہسپتال کے سسٹم میں درج کیا جائے گا۔ بعد ازاں بچے کو ایک رسٹ بینڈ پہنایا جائے گا اور آپ کو انتظار گاہ میں بیٹھنے کو کہا جائے گا۔

ویٹنگ روم (انتظار گاہ)

طبی نگہداشت فراہم کنندہ کے معائنے کے لیے انتظار کا وقت عام طور پر آپ کے بچے کی علامات کی شدت پر منحصر ہوتا ہے۔

عام طور پر زیادہ شدید بیمار بچے کو پہلے دیکھا جاتا ہے۔ انتظار کا وقت اس بات پر بھی منحصر ہے کہ شعبہ ایمرجنسی میں رش کتنا ہے۔ آپ کو صرف 15 منٹ بھی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر کئی گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔ ہسپتال کی راہداریوں میں چہل قدمی کرنے یا طبی آلات کو ہاتھ لگانے سے بچے کو انفیکشن لگنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ برائے مہربانی اسی انتظار گاہ میں رہیں جو آپ کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اگر انتظار کے دوران آپ کو محسوس ہو کہ بچے کی حالت میں کوئی تبدیلی آئی ہے تو ٹرائیج نرس کو آگاہ کریں۔

:انتظار کا وقت آسان بنانے کے مفید مشورے 

      • بچے کے پڑھنے یا رنگ بھرنے کی کتابیں ساتھ رکھیں
      • بعض انتظار گاہوں میں بچوں کے کھیلنے کی جگہ یا ایکویریم موجود ہوتا ہے
      • بچہ انتظار گاہ کے ٹی وی اسکرینز دیکھ سکتا ہے
      • ہیڈ فون پر میوزک سن کر بھی وقت بہلایا جا سکتا ہے

طبی عملے سے ملاقات و معائنہ

جب طبی نگہداشت فراہم کنندہ تیار ہوگا تو آپ کے بچے کا نام پکارا جائے گا۔

آپ کو اور بچے کو ایک معائنہ روم میں لے جایا جائے گا جہاں بچے کی مکمل جانچ ہوگی۔ حتمی تشخیص یا علاج سے قبل کچھ ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔ آپ سے بچے کی موجودہ ادویات کی فہرست اور کسی بھی قسم کی الرجی کی فہرست طلب کی جا سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ طبی نگہداشت فراہم کنندہ سے ملنے سے قبل یہ فہرستیں تیار رکھیں۔

ہیلتھ کیئر پروفیشنلز طبی نگہداشت فراہم کرنے والے افراد ہیں۔ اس عمل میں متعدد ماہرین شامل ہوتے ہیں، جیسے نرسز، ریسپائریٹری تھراپسٹ، ٹیکنیشنز اور ڈاکٹرز۔ اگر ہسپتال کوئی تدریسی ہسپتال (ٹیچنگ ہاسپٹل) ہے تو میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ریذیڈنٹس بھی معائنے میں شریک ہو سکتے ہیں۔

  • نرسز وہ طبی پیشہ ور ہیں جو بچے کی صحت یابی کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ براہِ راست نگہداشت اور علاج فراہم کرتے ہیں اور دورانِ قیام مریضوں کا خیال رکھتے ہیں۔
  • ریسپائریٹری تھراپسٹ خصوصی تربیت یافتہ طبی پیشہ ور ہیں جو دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا بچوں کی نگہداشت کرتے ہیں۔
  • ٹیکنیشنز تشخیصی ٹیسٹوں میں معاونت کرتے ہیں، جیسے بلڈ ٹیسٹ، ایکسرے اور دیگر امیجنگ ٹیسٹ۔
  • ڈاکٹرز باقی عملے کے ساتھ مل کر بچے کا براہ راست علاج کرتے ہیں۔ وہ تشخیص کرتے ہیں، رپورٹس کا تجزیہ کرتے ہیں، علاج تجویز کرتے ہیں اور فالو اپ کی رہنمائی کرتے ہیں۔

ڈسچارج (شعبہ ایمرجنسی سے فراغت)

ایمرجنسی سے ڈسچارج کا عمل ہر بچے کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

ہو سکتا ہے کچھ بچوں کو علاج کی ضرورت نہ پڑے اور معائنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائے۔ بعض بچوں کو علاج دینے کے بعد دوبارہ چیک کیا جاتا ہے اور پھر رخصت کیا جاتا ہے۔ علاج کے بعد دوبارہ چیک کرنے میں وقت لگ سکتا ہے مگر اس سے تسلی ہو جاتی ہے کہ بچہ گھر جانے کے قابل ہے۔ گھر پر استعمال کے لیے ادویات کا نسخہ دیا جا سکتا ہے۔ کچھ بچوں کو ٹیسٹ رزلٹ آنے تک ویٹنگ روم میں بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ بچوں کو ہسپتال میں داخل (ایڈمٹ) کیا جا سکتا ہے تاکہ طبی عملہ ان کا علاج اور صحت کی نگرانی جاری رکھ سکے۔

گھر جانا

ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار

ہسپتال میں داخلہ

بچوں کی صحت سے متعلق ہمارے مزید اقدامات دریافت کریں

ویب سائٹ دیکھیں:

ECHO  |

یہ معلوماتی خاکہ ECHO، ARCHE اور TREKK کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق ہدایات نکالنے کے لیے 2023 میں اس میں ترمیم کی گئی۔

© ECHO Research and ARCHE, 2026. اس مواد کو ECHO Research اور ARCHE کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر تبدیل، دوبارہ شائع یا تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ رابطہ ای میل: shannon.scott@ualberta.ca

اس تحقیقی منصوبے کے لیے فنڈنگ Stollery Children’s Hospital Foundation کے فراخدلانہ تعاون سے Women and Children’s Health Research Institute کے توسط سے فراہم کی گئی۔

© ECHO Research and ARCHE, 2026.

اس مواد کو ECHO Research اور ARCHE کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر تبدیل، دوبارہ شائع یا تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ رابطہ ای میل: shannon.scott@ualberta.ca

Physical treatments can include physiotherapy, prescribed exercise plans, strengthening exercises, massage, and more. 

Psychological treatments can include counselling or talk therapy, supportive therapy, cognitive behaviour therapy, mediation, and more. They can be provided on a one-on-one basis or in a group setting. 

Disclaimer

The information contained in the video/multimedia content (the “Multimedia”) is provided on an “as is” basis and is offered for general information and educational purposes only; it is not offered as and does not constitute professional advice. There is no guarantee about the accuracy, applicability, fitness or completeness of the information found in the Multimedia. This information is provided without warranty of any kind, and the University of Alberta, its agents, employees, and students disclaim responsibility to any party for any loss or damage of any kind that may arise directly or indirectly as a result of the use of or reliance on the information contained in the Multimedia.

These resources may not be modified, reproduced or distributed without prior written consent of ECHO Research. Contact shannon.scott@ualberta.ca.