میں کیا توقع (ED) رکھیں جب آپ کا بچہ بیمار یا زخمی ہو تو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ

ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ فوری طبی نگہداشت ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے جاتے ہیں۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جانا خوفناک اور پریشان کن ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب آپ کو معلوم نہ ہو کہ وہاں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ معلوماتی خاکہ آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور آپ کو تیار ہونے میں مدد دے گا۔

ابتدائی طبی جانچ (ٹرائیج)

جب آپ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے دروازوں سے اندر داخل ہوں گے، تو آپ کو انتظار گاہ، ٹرائیج اسٹیشن اور رجسٹریشن کا علاقہ نظر آئے گا۔ آپ سب سے پہلے ٹرائیج اسٹیشن جائیں گے۔ اس سے نرس کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کا بچہ کتنا بیمار ہے۔

قطار میں انتظار کریں، اور نرس آپ کو ٹرائیج اسٹیشن پر آنے کے لیے بلائے گی۔ آپ سے آپ کے بچے کی علامات کے بارے میں اور یہ پوچھا جائے گا کہ آپ اپنے بچے کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کیوں لائے ہیں۔ نرس آپ سے آپ کا اور آپ کے بچے کا ہیلتھ کارڈ بھی مانگ سکتی ہے۔ نرس آپ کے بچے کا وزن اور اہم جسمانی علامات بھی چیک کرے گی، جن میں دل کی دھڑکن کی رفتار، سانس لینے کی رفتار، جسم کا درجہ حرارت اور خون میں آکسیجن کی سطح شامل ہیں۔

آپ کے بچے کی عمر کے لحاظ سے اس کا درجہ حرارت ناپنے کے کئی طریقے ہیں

آپ کے بچے کا وزن معلوم کرنے سے ڈاکٹروں کو یہ طے کرنے میں مدد ملتی ہے کہ ضرورت پڑنے پر دوا کی کتنی مقدار دینی ہے

آکسیجن سیچوریشن سے مراد آپ کے بچے کے خون میں موجود آکسیجن کی مقدار ہے

رجسٹریشن

آپ کے بچے کو طبی نگہداشت فراہم کیے جانے سے پہلے اس کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

ٹرائیج کے بعد، آپ کو رجسٹریشن ڈیسک پر جانے کے لیے کہا جائے گا۔ آپ سے دوبارہ آپ کا اپنا اور آپ کے بچے کا ہیلتھ کارڈ مانگا جائے گا۔ آپ کے بچے کی معلومات ہسپتال کے نظام میں درج کی جائیں گی۔ اس کے بعد آپ کے بچے کو کلائی پر پہننے والا شناختی بینڈ دیا جائے گا اور آپ سے انتظار گاہ میں انتظار کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

انتظار گاہ

صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سے ملاقات کے لیے آپ کو کتنا انتظار کرنا پڑے گا، اس کا انحصار عموماً آپ کے بچے کی علامات پر ہوتا ہے۔

عام طور پر زیادہ شدید علامات والے بچے کو پہلے دیکھا جاتا ہے۔ انتظار کا وقت اس بات پر کتنا مصروف ہے۔ ممکن ہے آپ کو بھی منحصر ہوتا ہے کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ صر ف 15 منٹ انتظار کرنا پڑے، یا کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ راہداریوں میں گھومنے پھرنے یا طبی آلات سے کھیلنے سے آپ کے بچے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کسی انفیکشن کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ براہِ کرم اسی انتظار گاہ میں رہیں جو آپ کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ اگر انتظار کے دوران آپ کو محسوس ہو کہ آپ کے بچے کی حالت میں تبدیلی آئی ہے، تو ٹرائیج نرس کو مطلع کریں۔

:انتظار کو آسان بنانے کے لیے چند تجاویز

      • اپنے بچے کے پڑھنے یا رنگ بھرنے کے لیے کچھ کتابیں ساتھ لائیں

      • بعض انتظار گاہوں میں کھیلنے کی جگہ یا مچھلیوں کا ایکویریم ہوتا ہے
      • آپ کے بچے کو انتظار گاہ میں ٹی وی دیکھنا اچھا لگ سکتا ہے
      • ہیڈ فون لگا کر موسیقی سننے سے بھی وقت گزارنے میں مدد مل سکتی ہے

صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں سے ملاقات

جب صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا آپ کے بچے کو دیکھنے کے لیے تیار ہوگا، تو آپ کے بچے کا نام پکارا جائے گا۔

آپ کو اور آپ کے بچے کو ایک کمرے میں لے جایا جائے گا جہاں آپ کے بچے کی طبی جانچ کی جائے گی۔ آپ کے بچے کی تشخیص یا علاج سے پہلے کچھ ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔ آپ سے ان ادویات کی فہرست مانگی جا سکتی ہے جو آپ کا بچہ لیتا ہے، اور ان چیزوں کی فہرست بھی جن سے آپ کے بچے کو الرجی ہے۔ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سے ملاقات سے پہلے ان فہرستوں کو تیار رکھنا بہتر ہے۔

صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین وہ افراد ہوتے ہیں جو طبی نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔ عام طور پر طبی نگہداشت فراہم کرنے میں کئی ماہرین شامل ہوتے ہیں، جیسے نرسیں، تنفسی معالج، ٹیکنیشنز اور ڈاکٹر۔ اگر آپ کسی تدریسی ہسپتال میں ہیں، تو طلبہ اور ریزیڈنٹ ڈاکٹر بھی طبی نگہداشت فراہم کرنے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

  • نرسیں صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین ہیں جو آپ کے بچے کو بہتر ہونے میں مدد دینے کے لیے کام کرتی ہیں۔ وہ براہِ راست طبی نگہداشت اور علاج فراہم کرتی ہیں، اور پورے دورے کے دوران مریضوں کی مدد کرتی ہیں۔
  • تنفسی معالج صحت کی دیکھ بھال کے خصوصی ماہرین ہیں جو دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو طبی نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔
  • ٹیکنیشنز تشخیصی ٹیسٹوں، جیسے خون کے ٹیسٹ، ایکسرے اور دیگر امیجنگ ٹیسٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
  • ڈاکٹر صحت کی دیکھ بھال کے دیگر فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر بچوں کو براہِ راست طبی نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔ وہ آپ کے بچے کی بیماری کی تشخیص کرتے ہیں، ٹیسٹ کے نتائج کی تشریح کرتے ہیں، علاج تجویز کرتے ہیں اور بعد از علاج نگہداشت فراہم کرتے ہیں۔

ڈسچارج (ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے روانگی)

سے ڈسچارج (روانہ) ہونے کا عمل ہر بچے کے لیے مختلف ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ہوتا ہے۔ کچھ بچوں کو علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور طبی جانچ کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ کچھ بچوں کا علاج کیا جا سکتا ہے اور پھر گھر بھیجنے سے پہلے ان کی دوبارہ طبی جانچ کی جا سکتی ہے۔ علاج کے بعد آپ کے بچے کی دوبارہ طبی جانچ میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لیکن اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کا بچہ گھر جانے کے لیے کافی بہتر ہے۔ آپ کے بچے کو گھر پر لینے کے لیے دوا بھی تجویز کی جا سکتی ہے۔ کچھ بچوں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنے کے لیے انتظار گاہ میں رکنا پڑ سکتا ہے۔ کچھ بچوں کو ہسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے تاکہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے ان کا علاج جاری رکھ سکیں اور ان کی صحت کی نگرانی کر سکیں۔

گھر واپسی

نتائج کا انتظار

ہسپتال میں داخل ہونا

بچوں کی صحت سے متعلق ہمارے مزید اقدامات کے بارے میں جانیں

ملاحظہ کریں

ECHO  |

یہ معلوماتی خاکہ ECHO، ARCHE اور TREKK کی جانب سے آپ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تقاضوں کو ہٹانے کے لیے 2023 میں اسے اپ ڈیٹ کیا گیا۔

© ECHO Research and ARCHE, 2026. 

کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر اس مواد میں ترمیم، اس کی نقل تیار یا اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ رابطہ  ARCHE اور ECHO Research 

shannon.scott@ualberta.ca

اس تحقیق کے لیے مالی معاونت ویمن اینڈ چلڈرنز ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے اسٹولری چلڈرنز ہاسپٹل فاؤنڈیشن کے فراخدلانہ تعاون سے فراہم کی گئی۔

© ECHO Research and ARCHE, 2026.

کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر اس مواد میں ترمیم، اس کی نقل تیار یا اسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ رابطہ  ARCHE اور ECHO Research

shannon.scott@ualberta.ca

Physical treatments can include physiotherapy, prescribed exercise plans, strengthening exercises, massage, and more. 

Psychological treatments can include counselling or talk therapy, supportive therapy, cognitive behaviour therapy, mediation, and more. They can be provided on a one-on-one basis or in a group setting. 

Disclaimer

The information contained in the video/multimedia content (the “Multimedia”) is provided on an “as is” basis and is offered for general information and educational purposes only; it is not offered as and does not constitute professional advice. There is no guarantee about the accuracy, applicability, fitness or completeness of the information found in the Multimedia. This information is provided without warranty of any kind, and the University of Alberta, its agents, employees, and students disclaim responsibility to any party for any loss or damage of any kind that may arise directly or indirectly as a result of the use of or reliance on the information contained in the Multimedia.

These resources may not be modified, reproduced or distributed without prior written consent of ECHO Research. Contact shannon.scott@ualberta.ca.